Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

منہ میں پان ہونے کی حالت میں وظائف اور درود پاک پڑھنا

Fatwa no.
4204-WAT
Issued
11 ربیع الاول 1447ھ/ 05 ستمبر 2025ء

Question

منہ میں پان ہونے کی حالت میں وظائف اور درود پاک پڑھنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) راستے میں جاتے ہوئے منہ میں پان رکھا ہو تو کیا اوراد و وظائف اور درود پاک پڑھ سکتے ہیں ؟ جواب

Answer (beginning)

جولوگ بغیر خوشبو والا تمباکو کھاتے ہیں اور اسے منہ میں دبا کر رکھنے کے عادی ہیں ، ان کے منہ میں اس کی بدبو بس جاتی ہے کہ قریب سے بات کرنے میں دوسرے کو احساس ہوتا ہے ، اس طرح تمبا کو کھانا جائز نہیں کہ یہ نماز بھی یوں ہی پڑھے گا اور ایسی حالت میں نماز مکروہ تحریمی ہے اور مسجد میں جانا بھی حرام ہے ، جب تک منہ سے بدبو دور نہ کرلے ۔ اور منہ میں بو کی حالت میں کوئی وظیفہ نہیں کرنا چاہئے ۔ منہ اچھی طرح صاف کرنے کے بعد کرنا چاہئے ۔ اور قرآن عظیم تو منہ میں بدبو ہونے کی حالت میں پڑھنا اور بھی سخت ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.