Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بیٹی کا نام عشاء رکھنا
- Answered by
- مولانا محمد ابو بکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4199-WAT
- Issued
- 05 ربیع الاول 1447 / 30 اگست 2025
Question
بیٹی کا نام عشاء رکھنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میری بیٹی پیدا ہوئی ہے ، میں اس کا نام "عشاء " رکھنا چاہتا ہوں، اس نام کے کیا معنی ہیں، یہ نام رکھنا کیسا ؟ جواب
Answer (beginning)
عشاء (عین کے زیر کے ساتھ ) کا معنی ہے : " رات کی ابتدائی تاریکی، مغرب سے مکمل تاریکی تک کا وقت۔ " اور عشاء (عین کے زبر کے ساتھ) کا معنی ہے : "رات کا کھانا ۔ " معنی کے اعتبار سے نام رکھنے کے لیے یہ کوئی موزوں لفظ نہیں ہے ، لہذا بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام صحابیات اور نیک خواتین کے نام پر رکھے جائیں اور بچوں کے نام انبیائے کرام، صحابہ کرام اور بزرگان دین کے ناموں پر رکھے جائیں کہ حدث پاک میں اچھوں کے ناموں پر نام رکھنے کی ترغیب آئی ہے اور امید ہے کہ نیک لوگوں کے نام پر نام رکھنے سے ان کی برکات بچی یا بچے کے شامل حال ہوں گی ۔ مکمل القاموس الوحید میں ہے "العشاء : رات کا کھانا (مقابل غداء) ڈنر ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.