Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بیت الخلا میں برہنہ ہونے کی حالت میں وظیفہ پڑھنا
- Answered by
- مولانا محمد فرحان افضل عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4193-WAT
- Issued
- 03 ربیع الاول 1447ھ / 28 اگست 2025ء
Question
بیت الخلا میں برہنہ ہونے کی حالت میں وظیفہ پڑھنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) بیت الخلا میں جب برہنہ بیٹھیں تو وسوسے آتے ہیں کیا اس حالت میں وسوسے دور کرنے کے لیے کچھ وظیفہ پڑھ سکتے ہیں ؟ اگر نہیں پڑھ سکتے تو کوئی ایسا وظیفہ بتا دیجئے جس سے بیت الخلا میں وسوسے نہ آئیں ۔ جواب
Answer (beginning)
بیت الخلا میں زبان سے کوئی وظیفہ پڑھنا یا دیگر اذکار کرنا مکروہ ہے کہ بیت الخلا نجاست والی جگہ ہے اور اللہ پاک کے مقدس نام کی تعظیم کرتے ہوئے ایسی جگہوں پر اللہ پاک کا نام لینے کو فقہائے کرام نے مکروہ قرار دیا ہے ۔ اسی طرح برہنہ ہونے کی حالت میں بھی ذکر کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ رہا معاملہ وسوسوں کا تو، وسوسوں کو دور کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اگر کوئی وسوسہ آئے تو اس کی طرف توجہ ہی نہ کی جائے ۔ اور دوسرا یہ ہے کہ زبان ہلائے بغیر ، دل ہی دل میں وسوسوں سے پناہ مانگی جائے ۔ نجاست والی جگہوں پر ذکر اللہ کرنے کے متعلق البحر الرائق میں ہے " ولا يتكلم عن الخلاء ۔۔۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.