Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جو چیز نبی کا معجزہ بن سکتی ہو وہ ولی کی کرامت بن سکتی ہے؟

Answered by
مولانا محمد حسان عطاری مدنی
Fatwa no.
4190-WAT
Issued
14 ربیع الاول 1447ھ/08 ستمبر 2025ء

Question

ہر وہ چیز جو نبی کا معجزہ بن سکتی ہے ، وہ ولی کی کرامت بن سکتی ہے دارالافتاءاهلسنت (دعوت اسلامی) سنا ہے کہ : "ہر وہ چیز جو نبی کا معجزہ بن سکتی ہے ، وہ ولی کی کرامت بن سکتی ہے "کیا یہ بات درست ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

اس حوالے سے حق و صحیح قول یہ ہے کہ ہر وہ چیز جو نبی کا معجزہ بن سکتی ہے ، وہ ولی کی کرامت بھی بن سکتی ہے سوائے اس معجزہ کے جس کی دوسرے کے لئے ممانعت ثابت ہو چکی ہے ، جیسے قرآن مجید کی مثل کوئی سورت لانا وغیرہ ۔ علامہ مناوی علیہ الرحمہ اپنی عظیم کتاب الکواکب الدریۃ" میں لکھتے ہیں : قال السبکی۔۔۔ لما كانت رتبۃ النبی اعلی و ارفع من الولى كان الولى ممنوعا ممایاتی به النبی علی وجه الاعجاز والتحدى ادبامعه“ ترجمہ : امام سبکی نے فرمایا : جبکہ نبی کا رتبہ ولی سے بلند و بالا ہے تو ولی کو نبی کے ادب کی وجہ سے ایسی کرامت دکھانے کی ممانعت ہوگی جس کو نبی اعجاز و چیلنج کے طور پر ظاہر کرتا ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.