Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
محمد ذو الکفل نام رکھنا کیسا؟
- Answered by
- مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4185-WAT
- Issued
- 10 ربیع الاول 1447ھ /04 ستمبر 2025ء
Question
کیا محمد ذوالکفل نام رکھ سکتے ہیں ؟ جواب محمد ذوالکفل نام رکھنا دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی)
Answer (beginning)
جی ہاں ! یہ نام رکھ سکتے ہیں ۔ ذوالکفل اللہ پاک کے نبی علیہ الصلوۃ والسلام کا نام ہے ، ایک قول کے مطابق ان کا اصل نام حزقیل ہے ، یہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے تیسرے خلیفہ بھی تھے ، ان کا نام ذوالکفل اس لئے ہوا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری کو پورا کیا تھا ۔ قرآن پاک میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : (وَاذْكُرُ اسْمَعِيْلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ) ترجمہ کنز الایمان : اور یاد کرو اسما عیل اور یسع اور ذوالکفل کو ۔ (القرآن، پارہ 23، سورۃ ص ، آیت : 48) تفسیر صراط الجنان میں ہے "حضرت ذوالکفل علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت میں اختلاف ہے اور صحیح یہ ہے کہ وہ نبی ہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.