Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

موبائل اسکرین پاک کرنے کا طریقہ

Answered by
مولانا محمد حسان عطاری مدنی
Fatwa no.
4184-WAT
Issued
10 ربیع الاول 1447ھ /04 ستمبر 2025ء

Question

موبائل کی اسکرین ناپاک ہو جائے تو پاک کرنے کا طریقہ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک خون کا قطرہ میرے موبائل فون کی اسکرین پر گر گیا ہے ، اسے کیسے پاک کیا جائے ؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں ۔ جواب

Answer (beginning)

موبائل کی اسکرین میں جاؤ بیت کی صلاحیت نہیں ہوتی بلکہ یہ شیشہ نما ہوتی ہے اور نجاست اس کے اوپر ٹھہر جاتی ہے، ایسی چیزوں کو پاک کرنے کے لئے انہیں دھونا ہی ضروری نہیں ، صرف پاک وصاف کپڑے سے اس قدر پونچھنا بھی کافی ہے کہ نجاست کا اثر ختم ہو جائے ۔ لہذا صورت مسئولہ میں موبائل فون کی اسکرین کو اچھی طرح پاک وصاف کپڑے وغیرہ سے پونچھنا بھی کافی ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے إذا وقع على الحديد الصقيل الغير الخشن كالسيف والسكين والمرآة ونحوها نجاسة من غير أن يموه بها فكما يطهر بالغسل يطهر بالمسح بخرقة طاهرة. هكذا فى المحيط ولا فرق بين الرطب واليابس ولا بين ماله جرم و مالا جرم له.

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.