Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پانچ وقت کی نماز کا حکم قرآن کریم میں کہاں؟

Fatwa no.
4173-WAT
Issued
08 ربیع الاول 1447ھ /02 ستمبر 2025ء

Question

پانچ وقت کی نماز کا حکم قرآن مجید میں کسی جگہ ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ قرآن پاک میں پانچ وقت کی نماز کا حکم کس سورت میں ہے ، پلیز حوالے کے ساتھ رہنمائی فرما دیجیئے؟ جواب

Answer (beginning)

قرآن پاک میں متعدد جگہ پر اللہ تبارک و تعالی نے نمازوں اور ان کے اوقات کا تذکرہ فرمایا ہے ، چنانچہ اللہ تعالی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے : ( وَأَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفَ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ الَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَأْتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ) ترجمہ کنز الایمان : اور نماز قائم رکھو دن کے دونوں کناروں اور کچھ رات کے حصوں میں بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں یہ نصیحت ہے نصیحت ماننے والوں کو ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.