Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
داڑھی کی وجہ سے کمپنی نوکری سے نکالنے کا کہے تو کیا کریں؟
Question
داڑھی کی وجہ سے کمپنی نوکری سے نکالنے کا کہے تو کیا کریں؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میں کئی سال سے قطر میں کام کر رہا ہوں، میں نے الحمدللہ سنت کے مطابق داڑھی رکھی ہوئی ہے ، مگر اب کمپنی کی طرف سے یہ مطالبہ ہے کہ داڑھی چھوٹی کی جائے ، بصورت دیگر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے ، کسی اور جگہ نوکری کے لیے جائیں تو وہاں بھی داڑھی کے مسائل ہیں تو میرے لیے کیا شرعی حکم ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
اللہ تعالی آپ کے لیے شرعی حدود میں رہتے ہوئے رزق حلال کمانے میں آسانیاں فرمائے ۔ ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے اس سے کم کرنا، ناجائزو گناہ ہے، اور نوکری کی خاطر اللہ (عز وجل) و رسول (صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی جائز نہیں ہو سکتی لہذا اگر اس کمپنی میں داڑھی سمیت رہنے کی گنجائش بنے تو ٹھیک اور اگر وہ مجبور کریں اور داڑھی حد شرع سے چھوٹی نہ کرنے پر نوکری سے نکالیں تو یہ ان کا ظلم ہے ، آپ کسی اور جگہ جائز طریقے سے رزق حلال کی طلب میں لگ جائیں جہاں ایسی غیر شرعی شرائط نہ ہوں ۔ امید ہے کوئی ایسی جگہ ضرور مل جائے گی جہاں اس قسم کی کوئی شرط نہ رکھی جاتی ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.