Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ربیع الاول کے پہلے عشرے میں شادی کرنا
- Answered by
- مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4151-WAT
- Issued
- 01 ربیع الاول 1447ء 26 اگست 2025
Question
ربیع الاول کے پہلے عشرے میں شادی کرنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا ر بیع الاول کی 7 ، 8 ، 9 تاریخ میں شادی کرنا صحیح ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
ربیع الاول کی 7، 8، 9 تاریخ میں شادی کر سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ شریعت اسلامیہ میں ان دنوں میں شادی کرنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے ۔ نیز ربیع الاول شریف تو بہت پیارا مہینہ ہے کہ اس مہینے میں ہمارے پیارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی ولادت ہوئی ۔ فتاوی فیض الرسول میں مفتی جلال الدین احمد امجدی صاحب رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : " یکم صفر سے 13 صفر تک اور یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک شادی بیاہ کرنا بلاشبہ جائز ہے ، شرعا کوئی حرج نہیں ۔ ان تاریخوں میں شادی بیاہ کرنے کو منع کرنا جہالت و نادانی ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.