Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا بڑے بڑے گناہوں کا مرتکب شخص جنت میں جائے گا؟
Question
کیا بڑے بڑے گناہوں کا مر تحب شخص جنت میں جائے گا ؟ ، دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) جو شخص مسلمان ہو، اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے اور اس نے دنیا میں بڑے بڑے گناہ کیے ہوں، زنا بھی کیا ہو اور جھوٹ بھی بولا ہو ، نماز بھی نہ پڑھتا ہو تو کیا وہ جنت میں جائے گا ؟ جواب
Answer (beginning)
کبیرہ گناہوں میں ڈوبا ہوا مسلمان اگر ایمان پر مرے، تو وہ جنت میں ضرور جائے گا، اب اللہ تعالی کی مشیت کے تحت ہے کہ اللہ تعالی چاہے تو بلا سزا معاف فرما دے، چاہے تو سزا دے کر بالآخر جنت میں داخل فرمادے ۔ تاہم ! یہ یاد رہے کہ گناہوں کی نحوست کی وجہ سے سوء خاتمہ یعنی کفر پر مرنے کا خطرہ رہتا ہے ، اگر کسی شخص کے گناہوں کی نحوست کی وجہ سے اس کا ایمان سلب کر لیا گیا، اور وہ کفر پر ہی مر گیا ( العیاذ باللہ ) تو وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.