Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
یہودی اور عیسائی بالوں کو رنگ نہیں کرتے، تم ان کی مخالفت کرو! حدیث کا حوالہ
Question
یہودی اور عیسائی بالوں کو رنگ نہیں کرتے ، تم ان کی مخالفت کرو احدیث کا حوالہ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں لکھا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "یہودی اور عیسائی بالوں کو رنگ نہیں لگاتے ، تم ان کی مخالفت کرو (یعنی بالوں کو رنگ لگاؤ) (بخاری و مسلم)۔ کیا واقعی یہ حدیث پاک ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
جی ہاں ! یہ حدیث پاک بخاری و مسلم اور دیگر کتب حدیث میں موجود ہے ۔ اس میں یہودو نصاری کی مخالفت کرتے ہوئے سفید بالوں کو خضاب کرنے کا حکم ہے اور ایسا کرنا مستحب ہے ، واجب و ضروری نہیں ۔ نیز سفید بالوں میں خضاب کی یہ اجازت، کالے رنگ کے علاوہ دوسرے رنگوں جیسے زرد، سرخ وغیرہ کے ساتھ مخصوص ہے ، کیونکہ بالوں میں کالا کلر، یا ایسا کر جو کالے کی طرح ہو، یا کالی مہندی لگانا، الغرض کسی بھی چیز سے بالوں کو کالا کرنا ، حالت جہاد کے علاوہ مطلقاً ناجائز و حرام اور گناہ ہے ۔ احادیث مبارکہ میں اس کی ممانعت اور سخت وعیدیں وارد ہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.