Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حضرت جبریل علیہ السلام نے مشرق و مغرب میں حضور علیہ الصلاۃ والسلام جیسا نہ پایا، روایت کا حوالہ

Fatwa no.
4116-WAT

Question

حوالہ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) یہ کون سی حدیث ہے کہ ایک بار سید نا جبریل امین علیہ الصلوۃ والسلام نے حضور صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کیا : قلبت مشارق الارض ومغاربھا۔۔۔الخ رہنمائی فرما دیں ۔ جواب

Answer (beginning)

سوال میں آپ نے جس حدیث مبارک کی طرف اشارہ کیا ، وہ حدیث مختلف کتب حدیث میں درج ذیل الفاظ کے ساتھ مروی ہے ۔ چنانچہ المعجم الاوسط للطبرانی، جامع الاحادیث، کنز العمال، جمع الجوامع ، مجمع الزوائد اور دیگر کتب حدیث میں ہے (واللفظ للاول) قال: قلبت مشارق الأرض ومغاربها، فلم أجد رجلا أفضل من محمد صلى الله عليه واله وسلم “ ترجمہ : حضرت جبریل علیہ السلام فرماتے ہیں : میں نے زمین کے مشرق و مغرب کو تلاش کیا، لیکن میں نے کوئی شخص محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے افضل نہیں پایا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.