Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سوکھنے سے پاک زمین پر نماز درست پر تیمم درست کیوں نہیں؟

Question

سوکھنے سے پاک ہونے والی زمین پر نماز درست ہونے اور تیسم درست نہ ہونے کی وجہ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) ناپاک زمین پر نماز جائز ہے ، لیکن اس سے تیمم جائز نہیں ، اس فرق کی وجہ کیا ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

اولا درست مسئلہ سمجھ لیجئے کہ وہ ناپاک زمین جو دھوپ یا ہو ا و غیرہ کسی وجہ سے اس طرح خشک ہو گئی کہ اس سے نجاست کا اثر بالکل ختم ہو گیا تو اب اس پر بلا حائل نماز پڑھنا جائز ہے ، البتہ ! اس سے تیم جائز نہیں اور یہ بھی اس وقت ہے جبکہ اس زمین کو دھو کر پاک نہ کیا گیا ہو، لہذا اگر اس زمین کو دھو دیا گیا تو اب یہ قابل تیمم بھی ہو جائے گی ۔ اب آئیے وجہ فرق کی طرف ! تو اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن مجید میں تیسم کیلئے صعید طیب یعنی پاک مٹی کی شرط رکھی گئی ہے اور کسی بھی مٹی یا زمین کو طیب اس وقت کہا جاتا ہے جبکہ اس میں پاک ہونے کے ساتھ ساتھ صفت طہوریت یعنی پاک کرنے کی صلاحیت بھی ہو لہذا اگر کوئی مٹی یا…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.