Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
چکی والے سے آٹے کے قرض کا لین دین کرنا
- Answered by
- مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4095-WAT
Question
چکی والے سے آٹے کے قرض کا لین دین کرنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ میں نے گندم پسائی کی چکی لگائی ہے ، گاہک آتا ہے اور آکر کہتا ہے کہ 5 کلو آٹا دے دو کل یا آج شام کو گندم چھوڑ کر جائیں گے ، اسے پیس کر 5 کلو آٹا کاٹ لینا ۔ کیا اس طرح ادھار دے سکتے ہیں ؟ جواب
Answer (beginning)
جی ہاں ! اس طرح ادھار لینا، دینا شرعاًجائز ہے ۔ کیوں کہ وہ چیز جو قرض میں دی جائے اس کا مثلی ہونا لازم ہے اور پھر اس کا مثل ہی لوٹا نالازم ہوتا ہے ۔ اور آٹا مثلی چیز ہے ، لہذا اس کا قرض لینا ، دینا ، جائز ہے ، اور یہاں واپسی پر اس کا مثل ہی لوٹایا جارہا ہے ، اور آٹے کے قرض لین دین ، میں ہمارے ہاں رواج یہی ہے کہ وزن کے ساتھ ہی قرض لیا ، دیا جاتا ہے تو رواج کی وجہ سے وزن کے ساتھ قرض لین دین کرنے میں حرج نہیں۔ لہذا صورت مسئولہ میں جب وہ شخص آپ سے 5 کلو آٹا لے رہا ہے اور اگلے دن آپ کو اپنی گندم پسوا کر 5 کلو آٹا ہی واپس کر رہا ہے ، تو اس طرح قرض کا لین دین شرعاً جائز ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.