Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حضرت یوسف علیہ الصلاۃ و السلام اور حضرت زلیخا کے نکاح کے متعلق تفصیل

Answered by
مولانا محمد ابو بکر عطاری مدنی
Fatwa no.
4084-WAT
Issued
06 صفر المظفر 1447 / 01 اگست 2025. دار الافتا اهلسنت

Question

حضرت یوسف علیہ الصلاۃ والسلام اور حضرت زلیخا کے نکاح کے متعلق دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا حضرت یوسف علیہ الصلاۃ والسلام اور بی بی زلیخا کا نکاح ہوا تھا؟ جواب

Answer (beginning)

تفصیل متعدد کتب تفسیر و تاریخ میں یہ موجود ہے کہ حضرت زلیخا رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح حضرت یوسف علی نبینا وعلیہ الصلاۃ و السلام سے ہوا تھا، حضرت زلیخا رضی اللہ تعالی عنہا پہلے عزیز مصر کے نکاح میں تھیں ، اُس کی وفات کے بعد بادشاہ نے حضرت یوسف علی نبینا وعلیہ الصلاۃ والسلام کے ساتھ آپ کا نکاح کر دیا۔ تاریخ کی مشہور کتاب البدایہ والنہایہ میں ہے " لمامات زوجه امرأته زلیخا فوجدها عذراء؛ لأن زوجها كان لا يأتي النساء فولدت ليوسف عليه السلام رجلين، وهما أفراثيم، ومنشا ترجمہ : جب عزیز مصر کا انتقال ہوا تو بادشاہ مصر نے اس کی بیوی یعنی حضرت زلیخا کا نکاح حضرت یوسف علیہ الصلاۃ والسلام کے ساتھ کر دیا…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.