Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

یومِ عرفہ کے روزے کی کیا فضیلت ہے؟

Answered by
مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
Fatwa no.
4078-WAT
Issued
29 ذوالحجۃ الحرام 1446هـ / 26 جون 2025ء

Question

یوم عرفہ کے روزے کی کیا فضیلت ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) یوم عرفہ کا نفلی روزہ رکھنا کیسا ؟ اس کی کیا فضیلت ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

یوم عرفہ نو ذوالحجہ کا دوسرا نام ہے ، اس دن کا روزہ رکھنا مستحب ہے کہ احادیث مبارکہ میں اس دن روزہ رکھنے کی فضیلت آئی ہے ۔ ایک حدیث پاک میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " عرفہ کے دن کے روزے کے بارے میں، میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ ایک سال پہلے اور ایک سال بعد کے گناہ معاف فرما دے گا۔ " البتہ ! میدانِ عرفات میں حاجیوں کے لئے اس دن کا روزہ رکھنا مکروہ یعنی نا پسندیدہ ہے ، کیونکہ اس دن روزہ رکھنے سے ان کو عبادت، دعا ، ذکر اور وقوف عرفہ میں خلل آسکتا ہے کہ روزہ رکھنے سے کمزوری لاحق ہو سکتی ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.