Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نفلی روزے میں منت کے روزے کی نیت کرنےکا حکم

Fatwa no.
4074-WAT

Question

نفلی روزے میں منت کے روزے کی نیت کرنے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میرا سوال یہ ہے کہ میں نفل روزہ رکھتی ہوں جیسے ذوالحجہ کا روزہ ہے تو کیا میں اس میں منت کے روزے کی نیت کر سکتی ہوں ؟ جواب

Answer (beginning)

ایک ہی روزے میں نفل اور منت دونوں کی نیت نہیں ہو سکتی ، اور اگر کسی نے ایک ہی روزے میں نفل اور منت دونوں کی نیت کی ( اور وہ وقت ایسا تھا کہ جس میں دونوں کی نیت ہو سکتی تھی) تو یہ صرف منت کا روزہ شمار ہوگا، نفلی روزہ شمار نہیں ہوگا ۔ جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہے ”وإن نوى النذر المعين والتطوع ليلا أو نهارا أو نوى النذر المعين وكفارة من الليل يقع عن النذر المعين بالإجماع “ترجمہ : اگر نذر معین اور نفل روزے کی نیت رات یا دن میں کی یا نذر معین اور کفارہ کی نیت رات میں کی تو بالا جماع یہ نذر معین ہی کا روزہ شمار ہوگا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.