Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حرمت والے مہینوں کی حرمت کی وجہ
Question
حرمت والے مہینوں کی حرمت کی وجہ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ حرمت والے مہینوں کی حرمت کی وجہ قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں ۔ جواب
Answer (beginning)
حرمت والے مہینوں سے مراد وہ چار مہینے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں بھی اہل عرب جن کا ادب و احترام کرتے تھے اور ان میں جنگ کرنے کو حرام جانتے تھے ، خیال رہے کہ ! دین اسلام میں اولا ان مہینوں میں جنگ حرام تھی ، اب ہر وقت جہاد ہوسکتا ہے ، لیکن ! ان کا احترام بدستور باقی ہے ، اسلام میں ان کی حرمت اور زیادہ رکھی گئی ہے ، وہ چار مہینے یہ ہیں، (1) ذوالقعدہ (2) ذوالحجہ (3) محرم الحرام (4) رجب ۔ ان مہینوں میں سے رجب کی تعظیم اس لئے کہ لوگ اس میں عمرہ کرتے تھے اور بقیہ مہینوں کی اس لئے کہ یہ مہینے ج کے لئے جانے ، حج کرنے اور حج سے واپسی کے مہینے تھے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.