Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
والدین وغیرہ کے کہنے پر رشتے داروں سے قطع تعلقی کرنے کاحکم
Question
والدین وغیرہ کے کہنے پر رشتے داروں سے قطع تعلقی کرنے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میرا سوال یہ ہے کہ والدین وغیرہ کے کہنے پر رشتہ داروں سے قطع تعلقی کرنا کیسا ؟ جواب
Answer (beginning)
دین اسلام نے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرنے کا حکم ارشاد فرمایا ، اور قطع تعلقی کرنے سے منع فرمایا ہے ، لہذا جب قطع تعلقی کرنا جائز نہیں ہے تو اس معاملہ میں کسی کی اطاعت کرنا بھی جائز نہیں ہے ۔ کیوں کہ یہ اصول ہے کہ جس کام میں خالق کی نافرمانی ہو، اس میں کسی مخلوق کی اطاعت کرنا جائز نہیں ہے ، اگر چہ وہ والدین ہی ہوں، لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر والدین و غیرہ بلا اجازت شرعی قطع تعلقی کا حکم دیں تو اولاد و غیرہ پر لازم ہے کہ ان کی اس بات پر عمل نہ کرے ، بلکہ حکم شریعت پر عمل کرے اور قطع تعلقی نہ کرے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.