Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا خودکشی کرنے والے کی موت تقدیر میں یونہی لکھی ہوتی ہے؟

Question

کیا خود کشی کرنے والے کی موت تقدیر میں یونہی لکھی ہوتی ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کوئی انسان زہر وغیرہ سے خود کشی کرے، ایسا کرنا حرام ہے ، لیکن معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس کی موت ایسے ہی لکھی تھی ؟ جواب

Answer (beginning)

یا در ہے کہ نیکی اور برائی، ہر چیز کو اللہ پاک نے پیدا کیا اور اس کے اسباب پیدا فرمائے اور بندے کو عقل عطا فرمائی، جس کے ذریعے وہ کسی کام کو اختیار کرتا ہے اور جس چیز کو اس نے اختیار کرنا ہے ، اللہ پاک نے اپنے علم ازلی سے اسے جانا اور لکھ دیا ، یہ نہیں کہ جیسا اللہ پاک نے لکھا ہے ، ویسا کرنے پر انسان مجبور ہے ، بلکہ جیسا وہ کرنے والا تھا، اللہ پاک نے اسے جانا اور ویسا لکھ دیا۔ اسی وجہ سے کسی برائی یا غلط کام کا الزام بندے پر آتا ہے کہ اللہ پاک نے تمام اسباب دیے ہیں اور عقل دی ہے، لیکن اس کے باوجود وہ برائی اختیار کرے ، تو وہ خود قصور وار ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.