Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جماعت میں دوسرے فلور پر صف خالی ہو تے ہوئے تیسرے فلور پر نماز پڑھنے کا حکم
- Fatwa no.
- 4069-WAT
- Issued
- 03 صفر المظفر 1447ء 29 جولائی 2025. Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami)
Question
جماعت میں دوسرے فلور پر صف خالی ہوتے ہوئے تیسرے فلور پر نماز پڑھنے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر جماعت سے نماز پڑھی جارہی ہے اور دوسرے فلور پر 1 یا 2 صفوں کی جگہ خالی ہے اس کو چھوڑ کر اگر تیسرے فلور پر نماز پڑھی تو کیا نماز ہو جائے گی ؟ جواب
Answer (beginning)
دوسرے فلور پر جگہ ہوتے ہوئے بلاضرورت اس جگہ کو چھوڑ کر تیسرے فلور پر نماز پڑھنا مکروہ ہے ، البتہ ! نماز ہو جائے گی۔ در مختار میں ہے " لوصلی علی رفوف المسجد إن وجد في صحنه مكانا كره كقيامه في صف خلف صف فيه فرجة "ترجمہ : اگر صحن میں جگہ ہوتے ہوئے مسجد کی چھت پر نماز پڑھی تو یہ مکروہ ہے جیسے انگلی صف میں جگہ خالی ہوتے ہوئے پچھلی صف میں کھڑا ہونا مکروہ ہے ۔ اس کے تحت رد المحتار میں ہے "لأن فيه تركا لإكمال الصفوف -- هل الكراهة فيه تنزيهية أو تحريمية، ويرشد إلى الثاني قوله - صلى الله عليه وسلم - " و من قطعه قطعه الله " ترجمہ : اس لیے کہ اس میں صفوں کو مکمل کرنے کا ترک پایا جارہا ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.