Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گائے بھینس کی جگالی کا حکم

Answered by
مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
Fatwa no.
4054-WAT
Issued
28 محرم الحرام 1447ھ /24 جولائی 2025ء

Question

گائے بھینس کی جگالی کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میرا سوال یہ ہے کہ گائے ، بھینس کی جگالی کا کیا حکم ہے ؟ کیا یہ پاک ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

گائے ، بھینس کی جگالی نجاست غلیظہ ہے، کیونکہ ہر چوپائے کی جگالی کا وہی حکم ہے ، جو اس کے پاخانے کا ہے ، اور گائے ، بھینس کا پاخانہ نجاست غلیظہ ہے لہذا ان کی جگالی بھی نجاست غلیظہ ہے ۔ در مختار میں ہے ”مرارة كل حیوان کبوله وجرته کزبله “ یعنی : ہر جانور کے پتے کے پانی کا حکم اس کے پیشاب کی طرح ہے اور جگالی کا حکم اس کے پاخانے کی طرح ہے ۔ (الدر المختار، جلد 1، صفحہ 620، مطبوعہ کوئٹہ) فتاوی ہندیہ میں ہے ”واخثاء البقر۔۔۔ نجس نجاست غلیظہ “ یعنی : گائے کا گوبر نجاست غلیظہ ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.