Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قعدہ میں بیٹھنے کی وجہ سے تکلیف ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم
Question
قعدہ میں بیٹھنے کی وجہ سے تکلیف ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میں قیام اور رکوع و سجود کر لیتا ہوں، لیکن جب قعدہ میں بیٹھتا ہوں تو کچھ دیر کے بعد کافی تکلیف ہوتی ہے توکیا میں مکمل نماز بیٹھ کر ادا کر سکتا ہوں ؟ فرض اور نفل دونوں کا حکم بتا دیں۔ جواب
Answer (beginning)
فرض و و تر و عیدین و سنت فجر میں قیام فرض ہے، بغیر صحیح عذر کے یہ نماز میں بیٹھ کر پڑھنے سے ادا نہ ہوں گی، لہذا صورت مسئولہ میں جب آپ کھڑے ہو کر نماز پڑھ سکتے ہیں، اور رکوع و سجود پر بھی قادر ہیں ، تو آپ کے لئے بیٹھ کر مذکورہ نمازیں پڑھنا جائز نہیں، کھڑے ہو کر ہی یہ نماز میں ادا کرنی ہوں گی ۔ تاہم ! اگر آپ کو قعدہ میں تھوڑی دیر بیٹھنے کے بعد تکلیف ہوتی ہے ، تو ممکن ہے کہ دوزانو بیٹھنے سے تکلیف ہوتی ہو ، کچھ انداز بدل کر بیٹھیں تو تکلیف نہ ہو، لہذا تشہد میں جس صورت میں بیٹھنے پر تکلیف نہ ہو آپ اس انداز پر بیٹھ جایا کریں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.