Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
والدین اولاد کے حقوق ادا نہ کریں تو اولاد کا والدین سے بُرا رویہ رکھنا
Question
والدین اولاد کے حقوق ادا نہ کریں تو اولاد کا والدین سے بُرا رویہ رکھنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر والدین اپنے بیٹے کا حق ادا نہ کریں مثلا نہ تو اس کی تربیت کریں اور نہ ہی اس کو تعلیم دلوائیں، بلکہ اس سے کام کاج کروائیں، تواب بیٹا بڑا ہو کر والدین سے بد تمیزی سے پیش آتا ہے کہ آپ نے میر احق کیوں نہیں ادا کیا ؟ تو پوچھنا یہ ہے کہ کیا وہ بیٹا بھی اپنے والدین کا حق ادا نہ کرے ، جیسے اس کے والدین نے اس کا حق ادا نہیں کیا ۔ ؟ جواب
Answer (beginning)
والدین جیسے بھی ہوں ، اولاد پر بہر صورت ان کے ساتھ حسن سلوک کرنا ضروری ہے ، اگر والدین اپنی اولاد کے ساتھ بد سلو کی کریں، ان کا حق نہ دیں، تو تب بھی اولاد کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ والدین کے ساتھ بد تمیزی سے پیش آئے ، انہیں برا بھلا کہے ، یا بدلے میں ان کا حق ادا نہ کرے ، اس لیے کہ قرآن کریم میں مطلقاً ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور ان کے ساتھ نرم لہجے میں گفتگو کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور انہیں آف سیک کہنے سے منع کیا گیا ہے، لہذا اس بیٹے پر والدین کا حق ادا کرنا لازم و ضروری ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.