Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز میں ثنا کے بعد درود پاک پڑھنے کا حکم
- Answered by
- مولانا محمد آصف عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4047-WAT
- Issued
- 26 محرم الحرام 1447ء / 22 جولائی 2025. Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami)
Question
نماز میں ثنا کے بعد درود پاک پڑھنے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) پہلی رکعت میں ثنا کے بعد درود پاک پڑھ لیا تو کیا نماز میں سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نماز واجب الاعادہ ہوگی ؟ جواب
Answer (beginning)
پہلی رکعت میں ثنا کے بعد درود پاک پڑھ لی تو اس سے نہ تو سجدہ سہولازم ہو گا اور نہ نماز واجب الاعادہ ہوگی کیونکہ یہ محل ذکر و ثنا کا محل ہے اور درود پاک بھی ذکر ہے ۔ فاتحہ سے قبل مقام ثنا ہے چنانچہ تبیین الحقائق، محیط برہانی، تاتارخانیہ و حاشیۃ الطحطاوی علی الدر میں ہے (واللفظ للطحطاوي) اما قبل القراءة فهى محل الثناء “ ترجمہ : بہر حال قرآت سے پہلے کا مقام تو وہ محل ثنا ہے ۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی الدر ، جلد 2 ، صفحہ 151 ، دار الكتب العلمية، بيروت) جب یہ مقام ثنا ہے ، تو اس مقام پر درود پڑھ لینے سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.