Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بادلوں میں گرج چمک پیدا ہونے کا سبب

Question

بادلوں میں گرج چمک پیدا ہونے کا سبب دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آسمان میں بادل آتے ہیں تو گرج چمک پیدا ہوتی ہے اور بسا اوقات بجلی بھی گرتی، شریعت مطہرہ میں اس کی کیا حقیقت ہے اور ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔ جواب

Answer (beginning)

یہ سب چیزیں اللہ پاک کی قدرت اور اس کے وجود کے دلائل ہیں کہ اللہ تعالی کی ذات موجود ہے ، وحدہ لا شریک ہے ، وہ جو چاہے کر سکتا ہے ۔ اس کی حقیقت کے متعلق حدیث پاک میں ہے کہ : رعد نامی ایک فرشتہ ہے ، جس کے پاس آگ کا کوڑا ہے ، جس کے ساتھ وہ بادلوں کو ہانکتا اور چلاتا ہے ، یہ آواز اس کے ہانکنے کی آواز ہے ۔ اور چمک کے متعلق کتابوں میں ہے کہ یہ اس کوڑے کی چمک ہے ، جس سے وہ بادلوں کو ہانکتا ہے ۔ یا در ہے اس کے فوائد و نقصانات اپنی جگہ ہیں لیکن یہاں یہ بیان کرنا زیادہ اہم ہے کہ ہماری شریعت مطہرہ اس بارے میں کیا تعلیم دیتی ہے اور اس وقت کیا کرنا چاہیئے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.