Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
یا اللہ، ہمارے مرنے کے بعد ہمیں بھول نہ جانا! اس طرح دعا کرنے کا حکم
Question
یا اللہ ، ہمارے مرنے کے بعد ہمیں بھول نہ جانا ! اس طرح دعا کرنے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) امام صاحب یوں دعا کرتے ہیں کہ "یا اللہ عزوجل !ہمارے انتقال کے بعد ہمیں بھول نہ جانا " تو شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح اللہ تعالی کی طرف لفظ " بھول " کی نسبت کے ساتھ دعا کرنا جائز ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
بھولنا عیب ہے اور اللہ عزوجل کی ذات ہر عیب و نقص سے پاک ہے ، لہذا اللہ عزوجل کے لئے معاذ اللہ عز وجل بھولنے کا عقیدہ رکھنا ، یا اُس کی طرف بھول جانے کی نسبت کرنا صریح کفر ہے ۔ البتہ ! اردو میں بھولنے کا لفظ، مہلت دینے ، خصوصی یاد نہ کرنے اور شفقت و مہربانی نہ کرنے کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے ، اور دعا میں کچھ لوگ جو ایسے الفاظ کہ دیتے ہیں تو وہ اسی دوسرے معنی میں کہتے ہیں یعنی اپنی رحمت، مغفرت اور فضل و کرم سے محروم نہ کرنا“۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.