Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اپنا عقیقہ خود کر نے کا حکم
- Fatwa no.
- 4029-WAT
- Issued
- 21 محرم الحرام 1447 ھ / 17 جولائی 2025. DaruliftaAhlesunnat
Question
اپنا عقیقہ خود کرنے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) ایک آدمی نے بچپن میں اپنے بیٹے یا بیٹی کا عقیقہ نہیں کیا تو کیا یہ بیٹا یا بیٹی بڑے ہونے کے بعد جب کمانے لگ جائیں تو اپنا عقیقہ کر سکتے ہیں ؟ جواب
Answer (beginning)
جی ہاں ! جس کا بچپن میں عقیقہ نہ ہوا ہو، وہ بڑے ہو کر اپنا عقیقہ کر سکتا ہے ۔ السن الکبری للبیہ بھی میں ہے " عن أنس رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم عق عن نفسه بعد النبوة “ ترجمہ : حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اعلانِ نبوت کے بعد اپنا عقیقہ خود کیا ۔ (السنن الکبری، رقم الحدیث 19273، ج 9، ص 505 ، دار الكتب العلمية، بيروت) امام اہل سنت سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : "جس کا عقیقہ نہ ہوا، وہ جوانی بڑھاپے میں بھی اپنا عقیقہ کر سکتا ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.