Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کھانے کے بعد ٹشو پیپر سے ہاتھ صاف کرنے کے متعلق تفصیل

Question

کھانے کے بعد ٹشو پیپر سے ہاتھ صاف کرنے کے متعلق تفصیل دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) بعض لوگ کھانے کے بعد صرف ٹشو پیپر سے ہاتھ صاف کر لیتے ہیں، کیا اس طرح کرنا درست ہے ؟ کیا اس سے سنت ترک نہیں ہوگی ؟ جو سنت طریقہ ہو وہ ارشاد فرما دیں ۔ جواب

Answer (beginning)

ٹشو سے ہاتھ صاف کرنا بھی جائز ہے مگر سنت نہیں ہے ، سنت یہ ہے کہ کھانے کے بعد دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک دھویا جائے ، فقہاء نے یہاں تک فرمایا کہ اگر کھانے کے بعد صرف ایک ہاتھ دھویا ، یا صرف انگلیاں دھوئیں تو بھی سنت ادا نہیں ہوگی ۔ احادیث کریمہ میں کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے کے فضائل بیان فرمائے گئے ہیں ۔ لہذا ان فضائل اور سنت پر عمل کا ثواب پانے کے لئے کھانے کے بعد دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک دھونے کا معمول بنانا چاہیے ، بلا عذر صرف ٹشو پیپر سے صاف کرنے پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہیے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.