Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا اس طرح کی حدیث پاک ہے کہ "جس نے کسی پر لعنت بھیجی تو گویا اسے قتل کیا"؟

Answered by
مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
Fatwa no.
4014-WAT
Issued
16 محرم الحرام 1447 / 12 جولائی 2025. دار الافتاء الهالات

Question

کیا اس طرح کی حدیث پاک ہے کہ "جس نے کسی پر لعنت بھیجی تو گویا اسے قتل کیا ؟ " دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا اس طرح کی کوئی حدیث مبارکہ ہے کہ جس شخص نے کسی کو لعنت دی گویا اس نے ایک قتل کیا ۔ جواب

Answer (beginning)

بخاری ، مسلم ، ترمذی، ابوداؤد وغیرہ کئی کتب احادیث میں حضرت ثابت بن ضحاک رضی اللہ تعالی عنہ سے اس معنی کی حدیث پاک مروی ہے ، جس میں مومن پر لعنت کرنے کو اسے قتل کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے ۔ بخاری شریف میں حضرت ثابت بن ضحاک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا : "ولعن المؤمن كقتله، ومن رمی مؤمنابكفر فهو كقتله "ترجمہ اور مومن پر لعنت کرنا اسے قتل کرنے کی طرح ہے ۔ اور جس نے کسی مومن کو کافر کہا تو وہ اسے قتل کرنے کی طرح ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.