Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کپڑے پر منی لگ جائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ

Answered by
مولانا محمد نوید چشتی عطاری مدنی
Fatwa no.
4000-WAT
Issued
13 محرم الحرام 1447 / 09 جولائی 2025 ء

Question

کپڑے پر منی لگ جائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر احتلام ہو جائے، تو شلوار کو کیسے پاک کیا جائے ؟ جواب

Answer (beginning)

منی (خواہ گاڑھی ہو یا پتلی، مرد کی ہو یا عورت کی) کپڑے کے کسی حصے پر لگ کر خشک ہو جائے ، تو اسے اچھی طرح کھر چنے ارگڑنے سے کپڑے کا وہ حصہ پاک ہو جائے گا۔ اور اگر منی گیلی ہو تو پھر اس کو دھو کر ہی پاک کیا جا سکتا ہے ، اس صورت میں کھرچنے یا رگڑنے سے کپڑا پاک نہیں ہو سکتا۔ اور منی چونکہ نجاست مرئیہ ہے ( یعنی خشک ہونے کے بعد کپڑے وغیرہ پر اس کا ابھرا ہو جسم نظر آتا ہے) اور نجاست مرئیہ میں طہارت حاصل ہونے کے لیے اس کا زائل ہونا شرط ہوتا ہے ، خواہ وہ ایک بار دھونے سے ہو یا اس سے زائد بار، لہذا منی سے کپڑے کے پاک ہونے کے لیے اسے اس قدر دھونا ضروری ہے کہ منی کپڑے سے زائل (دور) ہو جائے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.