Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کمیٹی کی قسطیں نصاب سے مائنس کرنا
- Fatwa no.
- 3996-WAT
- Issued
- 12 محرم الحرام 1447ھ / 08 جولائی 2025ء
Question
کمیٹی کی قسطیں نصاب سے مائنس کرنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میں نے کمیٹی ڈالی تھی جس کی آدھی ادائیگی میں کرچکا ہوں اور بی سی کی مکمل رقم لے چکا ہوں ، ہاں مجھ پر آدھی کی ادائیگی ابھی باقی ہے ، اب زکاۃ کے معاملے میں جو مجھ پر باقی ادائیگی ہے ، اس کو مائنس کیا جائے گا یا نہیں ؟ باقی ادائیگی کی کل رقم 75 ہزار ہے ۔ جواب
Answer (beginning)
جی ہاں ! باقی رقم کو مائنس کیا جائے گا، کیونکہ جس رقم کی ادائیگی باقی ہے ، وہ آپ پر قرض ہے اور قرض کو نصاب زکاۃ سے مائنس کیا جاتا ہے ۔ در مختار میں ہے ”(وسببه) ای سبب افتراضها (ملک نصاب حولی)۔۔۔ (فارغ عن دین)“ یعنی : زکوۃ فرض ہونے کا سبب ایسے نصاب کا مالک ہونا ہے ، جس پر سال گزر چکا ہو، جو دین سے فارغ ہو۔ (الدر المختار شرح تنویر الابصار، صفحہ 126، مطبوع : دار الكتب العلمیہ، بیروت) وَاللَّهُ أَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم عجیب : مولانا محمد سعید عطاری مدنی فتوی نمبر : 3996-WAT تاریخ اجراء : 12 محرم الحرام 1447ھ / 08 جولائی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.