Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
رمضان المبارک کے بعد فطرانہ ادا کرنا
Question
رمضان المبارک کے بعد فطرانہ ادا کرنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فطرانہ رمضان المبارک کے بعد دے سکتے ہیں ؟ رہنمائی فرما دیں ۔ جواب
Answer (beginning)
فطرہ رمضان ہی میں ادا کرنا ضروری نہیں ہو تا بلکہ فطرہ تو واجب ہی رمضان المبارک کے اختتام پر ہوتا ہے یعنی عید کے دن صبح صادق کے طلوع ہونے پر صدقہ فطر واجب ہوتا ہے اور اس کی ادائیگی کا سنت طریقہ یہ ہے کہ عید کی صبح صادق ہونے کے بعد اور عید گاہ جانے سے پہلے ادا کیا جائے ، تاہم رمضان المبارک کے دوران یا اس سے بھی پہلے فطرہ ادا کرنا جائز ہے جب کہ وہ شخص موجود ہو، جس کی طرف سے ادا کیا جا رہا ہے ، یونہی عید الفطر کے بعد دینا بھی جائز ہے البتہ زیادہ تاخیر کرنا مکروہ تنزیہی ہے لیکن پھر بھی ادا کرنا ضروری ہے کہ اس کا وقت عمر بھر ہوتا ہے ، یعنی اگر ادا نہ کیا ہو تو اب ادا کر دے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.