Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
رمضان کے روزے کی حالت میں بالغ ہو جائے تو اس روزے کا حکم
- Answered by
- مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 3989-WAT
- Issued
- 08 محرم الحرام 1447 ھ / 04 جولائی 2025.
Question
رمضان کے روزے کی حالت میں بالغ ہو جائے تو اس روزے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) نا بالغ کو رمضان کے فرض روزے کے دوران احتلام ہو گیا، توکیا اب وہ اس روزے میں فرض کی نیت کر سکتا ہے ؟ اگر نہیں کر سکتا، تو کیا اس پر اس روزے کی قضاء لازم ہوگی ؟ جواب
Answer (beginning)
نابالغ بچہ رمضان کے فرض روزے کے دوران بالغ ہو گیا، تو وہ اپنا روزہ جاری رکھے کہ اب اُسے دن کا بقیہ حصہ روزہ دار کی طرح گزارنا واجب ہے ۔ اور اسے اس روزے میں فرض کی نیت کرنے کی ضرورت نہیں کہ یہ روزہ اس پر فرض ہی نہیں تھا کہ روزہ فرض ہونے کے لیے دن کے پہلے حصہ میں بھی اہلیت ہونا ضروری ہے ، جبکہ یہاں دن کے پہلے حصے میں وہ روزے کا اہل نہیں تھا، اور جب اس دن کا روزہ اس پر فرض نہیں تھا تو اب بعد میں فرض کے طور پر قضا کرنا بھی لازم نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.