Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

صف کے ایک کنارے کو گرمی کی وجہ سے خالی چھوڑ دینے کا حکم

Answered by
مولانا محمد ابو بکر عطاری مدنی
Fatwa no.
3980-WAT
Issued
06 محرم الحرام 1447ء 02 جولائی 2025. Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami)

Question

صف کے ایک کنارے کو گرمی کی وجہ سے خالی چھوڑ دینے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) ایک مسجد کا نیچے والا فلور مکمل بھر جانے کی وجہ سے نمازی فرسٹ فلور پر چلے جاتے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ نیچے کے فلور میں ایک صف میں 50 نمازی کھڑے ہوتے ہیں جب کہ اوپر والے فلور میں ایک طرف ٹھنڈ ہے اور ایک طرف تھوڑی گرمی ، جس کی وجہ سے لوگ ٹھنڈ والی جگہ پر ہی بیٹھ جاتے ہیں، یوں صرف تیس لوگ ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں اور پھر اس کے پیچھے صف بنا لیتے ہیں ، یوں ساری تیس تیس افراد کی صفیں بنتی ہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں قطع صف لازم آئے گا ؟ جواب

Answer (beginning)

دریافت کی گئی صورت میں بلاوجہ شرعی اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پیچھے نماز شروع کر دینا، ترک واجب، مکروہ تحریمی ، ناجائز و گناہ ہے ، اس لیے کہ یہ صف کو بلاوجہ شرعی ادھورا چھوڑ دینا ہے جبکہ اتمام صف یعنی صف کو مکمل کرنا واجب ہے اور معمولی گرمی کوئی ایسا عذر شرعی نہیں کہ جس کی وجہ سے صنف کو ادھورا چھوڑنے کی اجازت ہو۔ معجم الاوسط میں حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے حدیث پاک مروی ہے ، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا : " أتموا الصفوف، فإن كان نقصان ففى المؤخر "ترجمہ : اپنی صفوں کو مکمل کروپس اگر کوئی کسی ہو تو وہ آخری صف میں ہو ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.