Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تھکاوٹ کی وجہ سے پانچوں نمازیں ایک ہی وقت میں قضا پڑھنا
Question
تھکاوٹ کی وجہ سے پانچوں نمازیں ایک ہی وقت میں قھنا پڑھنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میں کام کی وجہ سے بہت تھکا ہوا رہتا ہوں، تو کیا میں پانچ وقت کی نماز ایک ہی وقت میں قضا کر سکتا ہوں ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔ جواب
Answer (beginning)
پانچ وقت کی نماز ہر عاقل بالغ مسلمان پر سب سے اہم فریضہ ہے ، اور پانچوں نمازیں اپنے مقررہ وقت پر ادا کرنا فرض ہے ۔ بلاعذر شرعی کسی ایک نماز کو بھی جان بوجھ کر قتنا کر دینا سخت حرام و گناہ کبیرہ ہے ۔ جو شخص جان بوجھ کر ایک وقت کی نماز بھی چھوڑے تو ایسا شخص گناہ کبیرہ کا مرتکب اور عذاب جہنم کا حقدار ہے ۔ حدیث مبارکہ کے مطابق ایسے شخص کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ جہنم میں داخل ہوگا۔ کام کاج کی وجہ سے تھکاوٹ ہونا، معاذ اللہ عزوجل نماز قضا کر دینے کا کوئی عذر نہیں، نماز سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں اور نہ ہو سکتی ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.