Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امامت کے لیے کتنی عمر کی حدبندی

Answered by
مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
Fatwa no.
3965-WAT

Question

امامت کے لیے کتنی عمر کی حد بندی دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) امامت کے لیے کتنی عمر ہونی چاہیے ؟ اور کیا امامت کروانے کے لیے داڑھی شریف ہونا ضروری ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

بالغ افراد کی امامت کے لیے امام کا بالغ ہوناضروری ہے ۔ بالغ افراد کی امامت نابالغ نہیں کرواسکتا ۔ اب اگر کوئی بالغ ہو چکا لیکن کسی وجہ سے اس کی داڑھی شروع سے آئی ہی نہیں ، تو وہ بھی بالغ افراد کی امامت کرواسکتا ہے ، جبکہ بقیہ شرائط امامت مکمل ہوں کہ داڑھی کا آنا ، امامت کی شرائط میں سے نہیں، البتہ اگر امام امر داور محل فتنہ ہو، تو اس کی امامت مکروہ تنزیہی ہے ۔ اور اگر کوئی داڑھی ایک مٹھی سے کم کرواتا ہویا بالکل ہی مونڈوا دیتا ہو، تو ایسا شخص فاسق معلن ہے اور اس کو امام بنا نا گناہ ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.