Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کے علاوہ بھی سورتوں کو ترتیب سے پڑھنا
- Fatwa no.
- 3959-WAT
- Issued
- 29 ذوالحجۃ الحرام 1446هـ / 26 جون 2025ء
Question
نماز کے علاوہ سورتوں کو ترتیب سے پڑھنے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر کسی شخص کا رات میں سورہ ملک ، سورہ بقرہ کی آخری آیات اور سورہ واقعہ وغیرہ پڑھنے کا معمول ہو ، تو کیا اس میں بھی ترتیب ضروری ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
نماز کے علاوہ بھی اگر معروف طریقے کے مطابق قرآن پاک پڑھنا ہو تو اس میں ترتیب رکھنا واجب ہے ۔ لیکن احادیث کریمہ میں وارد فضائل کو حاصل کرنے کی غرض سے رات میں مذکورہ سورتوں کو اگر خلاف ترتیب پڑھے تو اس میں حرج نہیں کہ جب وہ اس غرض سے پڑھ رہا ہے ، تو ہر سورت کی تلاوت ایک جدا گانہ عمل ہے ، لہذا جس سورت کو پہلے پڑھنا چاہے ، پڑھ سکتا ہے ۔ اسی طرح اگر کسی نے نماز سے باہر کوئی سورت پڑھی ، پھر خیال آیا کہ دوسری سورت پڑھوں ، تو وہ سورت پڑھ لی اور یہ سورت پہلی سے اوپر والی ہے تو اس میں بھی حرج نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.