Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عورت کا حالتِ احرام میں منہ پر تھوڑی دیر کے لئے نقاب لگا نے کا حکم
- Answered by
- مولانا اعظم عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 3950-WAT
- Issued
- 24 ذوالحجۃ الحرام 1446ھ / 21 جون 2025ء
Question
حالت احرام میں منہ پر تھوڑی دیر کے لئے نقاب لگانے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر عورت تقصیر سے پہلے غلطی سے مونھ کو نقاب لگائے اور ہٹالے تو کیا دم ہو گا ؟ جواب
Answer (beginning)
اگر اس عورت نے بھول کر چہرے کا کم از کم چوتھائی حصہ ، تھوڑی دیر کے لیے چھپا یا تو اس عورت پر صرف صدقہ (صدقہ فطر) لازم ہوگا ، دم لازم نہیں ہوگا۔ اور اگر چہرے کے چوتھائی سے کم حصے کو تھوڑی دیر کے لیے چھپا یا تو اس صورت میں کوئی کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ : حالت احرام میں عورت کا اگر مکمل چہرہ یا چہرے کا کم از کم چو تھائی حصہ چھپ جائے اور لگا تار اسی حالت میں چار پہر) یعنی 12 گھنٹے گزر جائیں، تو دم لازم ہو تا ہے ، اور چار پہر) یعنی 2 1 گھنٹے سے کم وقت گزرے ، چاہے تھوڑی دیر کے لیے ہی چھپے ، تو صدقہ لازم ہوتا ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.