Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حضرات خضر و الیاس علی نبینا و علیہما الصلوۃ و السلام کا ہر سال حج کرنا

Answered by
مولانا اعظم عطاری مدنی
Fatwa no.
3942-WAT
Issued
22 ذوالحجۃ الحرام 1446ھ / 19 جون 2025ء

Question

حضرات خضر و الیاس علی نبینا وعلیہما الصلوۃ والسلام کا ہر سال حج کرنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا یہ بات روایات سے ثابت ہے کہ حضرت خضر اور حضرت الیاس (علی نبینا وعليهما الصلوۃ والسلام) ہر سال حج کے موقع پر وہاں موجود ہوتے ہیں ؟ جواب

Answer (beginning)

جی ہاں ! روایات میں آتا ہے کہ حضرت خضر اور حضرت الیاس (علی نبینا وعلیہما الصلوۃ والسلام) دونوں نبی ہر سال حج کے لیے تشریف لاتے ہیں، اور حج کے بعد آپ زمزم شریف پیتے ہیں جو کہ سال بھر تک ان کے کھانے پینے کو کفایت کرتا ہے ۔ البدایہ والنہایہ میں ہے " أربعة أنبياء أحياء، اثنان في الأرض: إلياس والخضر، واثنان في السماء: إدريس وعيسى. وقد قدمنا قول من ذكر أن إلياس والخضر يجتمعان في كل عام في شهر رمضان ببيت المقدس، وأنهما يحجان كل سنة، ويشربان من زمزم شربة تكفيهما إلى مثلها من العام المقبل“ ترجمہ : چار انبیاء (ظاہری طور پر ) حیات ہیں، ان میں سے ) دو زمین پر ہیں یعنی حضرت الیاس اور حضرت خضر ، اور دو…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.