Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میت پر رونے والوں سے میت کو عذاب ہونے کی وضاحت

Question

میت پر رونے والوں سے میت کو عذاب ہونے کی وضاحت دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) ایک پوسٹ میں یہ حدیث لکھی ہے : " میت کو زندہ کے رونے سے عذاب دیا جاتا ہے ۔ کیا یہ حدیث درست ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

جی ہاں ! یہ حدیث کتب حدیث میں موجود ہے ۔ چنانچہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”ان الميت ليعذب ببكاء الحي “ترجمہ : زندہ کے رونے کی وجہ سے میت کو عذاب دیا جا تا ہے ۔ (صحیح مسلم ، جلد 3، صفحہ 41، رقم الحدیث : 2145، مطبوعہ : ترکیا) اس کا ایک مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ اگر عذاب سے مراد عذاب ہی ہو ، تو یہ وعید اس شخص کے لئے ہوگی ، جو یہ وصیت کر کے مرا ہو کہ مجھ پر چلا چلا کر رونا، نوحہ کرنا وغیرہ ۔ ایسے شخص کو اس کے گھر والوں کے چلا کر رونے اور نوحہ کرنے سے عذاب ہوگا کہ وہ گناہ کا سبب بنا ہے ، ورنہ اگر اس نے وصیت نہیں کی، تو اسے عذاب کیوں ہوگا ؟

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.