Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فقیر نے قربانی کے لئے جانور خریدا اور وہ عیب زدہ ہوگیا

Answered by
مولانا محمد نور المصطفی عطاری مدنی
Fatwa no.
3931-WAT
Issued
21 ذوالحجۃ الحرام 1446 هـ / 18 جون 2025 ء

Question

فقیر نے قربانی کے لئے جانور خریدا اور وہ عیب زدہ ہو گیا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی مسلمان ، عاقل، بالغ ، صاحب نصاب نہیں ہے لیکن اپنی خوشی سے جیسے بھی کر کے قربانی کا جانوار خرید لیتا ، اور پھر عید سے دو دن پہلے اس کا جانور عیب دار ہو جاتا ہے تو اب وہ کیا کرے ؟ جواب

Answer (beginning)

اگر فقیر نے قربانی کی نیت سے جانور خریدا، اس وقت اس میں کوئی ایسا عیب نہیں تھا جو قربانی سے مانع ہوتا ہے ، پھر خریداری کے بعد اس میں وہ عیب آجاتا ہے جو قربانی سے مانع ہوتا ہے تو وہ اسی کی قربانی کرے گا ، اس پر نیا جانور خرید کر قربانی کرنا لازم نہیں ہے کیونکہ فقیر جس جانور کو قربانی کی نیت سے خریدتا ہے تو اس وجہ سے اسی جانور کی قربانی کرنا اس پر متعین ہو جاتا ہے اور پھر اس میں کسی عیب کے آجانے سے اس پر کوئی تاوان نہیں آتا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.