Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

صابن والے پانی سے کپڑے پاک کرنا

Fatwa no.
3927-WAT
Issued
20 ذوالحجۃ الحرام 1446هـ / 17 جون 2025 ء

Question

صابن والے پانی سے کپڑے پاک کرنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) یہ بنایا گیا کہ مستعمل پانی سے ناپاک کپڑے کو پاک کر سکتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ جس پانی سے پہلے ہی کپڑے دھوئے ہوئے ہیں یعنی صابن لگے ہوئے کپڑے جس ٹب میں ڈبو کر نکالے گئے ہوں ، تو اب اس صابن والے پانی سے پاک کر سکتے ہیں ؟ جواب

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر وہ پانی پاک ہے (یعنی پہلے دھونے گئے کپڑے بھی پاک تھے اور اس کے علاوہ بھی کوئی ناپاکی اس میں نہیں گری) تو اس صابن والے پانی سے بھی کپڑے پاک کر سکتے ہیں ۔ زینه الفقهاء ، علامه زین بن نجیم مصری حنفی رحمۃ اللہ علیہ " البحر الرائق " میں لکھتے ہیں : "... كماء الصابون ن . ... يزيل النجاسة الحقيقية عن الثوب والبدن جميعا "ترجمہ : صابن کا پانی کپڑے اور بدن سے حقیقی نجاست کو دور کر سکتا ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.