Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دن میں کئی مرتبہ فون پہ بات ہو تو ہر مرتبہ سلام کرنا
- Fatwa no.
- 3920-WAT
- Issued
- 15 ذوالحجۃ الحرام 1446 هـ / 12 جون 2025ء
Question
دن میں کئی مرتبہ فون پر بات ہو تو ہر مرتبہ سلام کرنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) بیوی یا شوہر دن میں کئی مرتبہ فون پر بات کریں، تو کیا ہر بار سلام کرنا چاہیے ؟ جواب
Answer (beginning)
جی ہاں ! جتنی مرتبہ فون پہ بات ہو ، ہر مرتبہ سلام کرنا چاہیے کہ احادیث میں سلام کو عام کرنے کا حکم موجود ہے نیز ایک مرتبہ سلام کے بعد کچھ دیر کے لیے بھی آپس میں جدائی ہو، تو حدیث پاک میں دوبارہ سلام کی ترغیب دی گئی ہے ۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” افشوا السلام بینکم“ ترجمہ : آپس میں سلام کو عام کرو ۔ (سنن ابن ماجہ ، جلد 1، صفحہ 26 ، رقم الحدیث : 3692، داراحیاء الكتب) نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " إذا لقي احدكم اخاه فليسلم عليه, فإن حالت بينهما شجرة او جدار او حجر ثم لقيه فليسلم علیه ایضا ترجمہ : جب کوئی شخص اپنے بھائی سے ملے ، تو اسے سلام کرے ،…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.