Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عرفہ کا معنی کیا ہے؟
- Answered by
- مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 3908-WAT
- Issued
- 09 ذوالحجۃ الحرام 1446 هـ / 06 جون 2025ء
Question
" عرفہ " کا معنی کیا ہے؟ جواب عرفہ کا معنی کیا ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی)
Answer (beginning)
لفظ عرفہ "عرف " سے بنا ہے ، جس کا معنی ہے " پہچانا " ذوالحجۃ الحرام کی نویں تاریخ کو بھی عرفہ کہتے ہیں اور اسی سے عرفات (میدان عرفات) ہے ، جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ایک روایت کے مطابق حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا رضی اللہ عنہا جنت سے اتارے جانے کے بعد پہلی مرتبہ یوم عرفہ کو اسی جگہ ملے اور ایک دوسرے کو پہچانا ۔ تفسیر قرطبی میں ہے " وقيل : لأن آدم لما هبط وقع بالهند، وحواء بجدة، فاجتمعا بعد طول الطلب بعرفات يوم عرفة وتعارفا، فسمي اليوم عرفة والموضع عرفات." ترجمہ : اور کہا گیا ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام زمین پر اتارے گئے تو وہ ہند میں اترے ، اور حضرت حواء جدہ میں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.