Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غیر مسلم کو فاتحہ والی چیز کھلانا

Question

غیر مسلم کو فا تحہ والی چیز کھلانا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا غیر مسلم کو فاتحہ والی چیز کھلا سکتے ہیں ؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔ جواب

Answer (beginning)

موجودہ دور کے کفار کو فاتحہ کا کھانا دینا شرعا درست نہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں جو کفار ہیں وہ ذمی نہیں بلکہ حربی ہیں اور انہیں صدقہ و خیرات دینا جائز نہیں ، چونکہ فاتحہ کا کھانا لوگوں میں تقسیم کرنا ایک طرح کا نفلی صدقہ اور نیکی کا کام ہے، لہذا حربی کو نہیں دے سکتے ہیں۔ بحر الرائق میں علامہ ابن نجیم مصری علیہ الرحمۃ ھتے ہیں : " جميع الصدقات فرضا كانت او واجبة او تطوعالاتجوز للحربي اتفاقا كما في غاية البيان "ترجمہ : تمام صدقات چاہے فرض ہوں یا واجبہ ہوں یا نافلہ ہوں بالاتفاق حربی کا فر کو دینا جائز نہیں ہے جیسا کہ غایۃ البیان میں ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.