Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حضرت حوا رضی اللہ تعالی عنھا کا قرآن مجید میں تذکرہ

Answered by
مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
Fatwa no.
3902-WAT
Issued
07 ذوالحجۃ الحرام 1446ھ /4 جون 2025ء

Question

حضرت حوا رضی اللہ تعالی عنہا کا قرآن مجید میں تذکرہ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) حضرت حوارضی اللہ تعالی عنہا کا نام قرآن پاک میں کتنی بار آیا ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

قرآن پاک میں حضرت حوارضی اللہ عنہا کا متعدد مقامات پر بغیر نام کے ذکر آیا ہے ، جیسا کہ جنت کے حوالے سے ، سید نا آدم علیہ السلام کی زوجیت کے حوالے سے اور بھی کئی طرح سے ذکر ہوا ہے ، البتہ نام نہیں ذکر ہوا اور اس سے آپ رضی اللہ عنہا کی شان پر کسی طرح کا فرق نہیں پڑتا ۔ پورے قرآن پاک میں صراحتاً نام صرف حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا کا آیا ہے ، باقی خواتین کا ذکر یا تو صفاتی انداز میں آیا ہے یا رشتے کے حوالے سے آیا ہے ، جیسے : حضرت آدم علیہ السلام کی بیوی، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی ، حضرت لوط و نوح عليهما السلام کی بیویاں ، امہات المومنین ، حضرت موسی علیہ السلام کی بیوی و بہن وغیرہ ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.