Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
رکوع میں شامل ہونے کے لیے کتنا قیام ضروری ہے؟
- Answered by
- مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 3893-WAT
- Issued
- 02 ذوالحجۃ الحرام 1446هـ / 30 مئی 2025ء
Question
رکوع میں شامل ہونے کے لیے کتنا قیام ضروری ہے؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص فرض نماز کی جماعت میں شریک ہونے کے لیے آئے اور امام کو قیام کے علاوہ کسی اور حالت (مثلار کوع) میں پائے تو اس صورت میں تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد کم ازکم بلند ر ایک تسبیح قیام میں رہنا ضروری ہے یا حالت قیام میں تکبیر تحریمہ کہہ کر فوراً شریک ہو جائے تب بھی درست ہے ؟ اس کے متعلق کیا تفصیل ہے ، رہنمائی فرمائیں ۔ جواب
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں اگر کھڑے ہونے کی حالت میں تکبیر تحریمہ کہہ لی جاتی ہے تو نماز درست ہوگی ، اس کے بعد ایک مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار رکنا اس پر لازم نہیں ہے ، البتہ اگلے رکن کی طرف منتقل ہونے کے لئے تکبیر کہنا سنت ہے ۔ تنویر الابصار و در مختار میں ہے : ( من فرائضها) التي لا تصح بدونها (التحريمة) قائما“ ترجمہ : نماز کے فرائض جن کے بغیر نماز درست نہیں ہوتی ، ان میں سے کھڑے ہونے کی حالت میں تکبیر تحریمہ کہنا ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.