Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مکہ مکرمہ کا رہائشی، مدینہ طیبہ سے واپسی پر میقات سے احرام باندھےگا

Answered by
مولانا محمد بلال عطاری مدنی
Fatwa no.
3880-WAT
Issued
03 ذوالحجۃ الحرام 1446 هـ / 31 مئی 2025ء

Question

مکہ مکرمہ کا رہائشی، مدینہ طیبہ سے واپسی پر میقات سے احرام باندھے گا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص مکہ شریف میں موجود ہے اور وہ ایک دن کے لیے مدینہ شریف جانا چاہتا ہے تو کیا مکہ شریف واپسی پر عمرہ کرنا لازم ہوگا ؟ جواب

Answer (beginning)

مکہ معظمہ میں رہنے والے لوگ جب میقات سے باہر چلے جائیں تو انہیں بھی مکہ معظمہ آنے کے لیے میقات سے حج و عمرہ میں سے کسی ایک کا احرام باندھنا واجب ہوتا ہے ، لہذا مکہ معظمہ میں رہنے والا شخص جب مدینہ شریف جائے گا اور وہاں سے واپس مکہ معظمہ آئے گا تو اسے بھی مکہ معظمہ آتے ہوئے میقات سے حج و عمرہ میں سے کسی ایک کا احرام باندھنا لازم ہوگا ۔ رد المحتار میں ہے ”المكي إذا خرج منها وجاوز المواقيت لا يحل له العود بلا إحرام “ ترجمہ : مکہ مکرمہ کا رہائشی جب مکہ مکرمہ سے نکلے اور میقات سے آگے نکل جائے تو اب اسے میقات سے بغیر احرام واپس آنا میز حلال نہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.