Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حوروں کے متعلق تفصیل اور دنیاوی نیک عورتوں کا مقام ومرتبہ
Question
حوروں کے متعلق تفصیل اور دنیاوی نیک عورتوں کا مقام و مرتبہ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) (1) کیا حوریں ملائکہ میں سے ہیں یا یہ الگ ہیں ؟ اور ان کا مقام ومرتبہ کیا ہے ؟ (2) نیز کہا جاتا ہے کہ دنیا کی نیک عورت کا مرتبہ جنت کی حور سے بڑا ہے ۔ اس کے متعلق رہنمائی فرما دیں ۔ جواب
Answer (beginning)
(1) حور میں ملائکہ سے الگ ایک نورانی مخلوق ہیں ، جنس ملائکہ سے نہیں ہیں، کیونکہ ملائکہ نہ مذکر ہیں نہ مونث ، جبکہ حوریں مؤنث ہیں کہ جو جنتی مردوں کے نکاح میں آئیں گی ۔ ان کے مقام و مرتبہ اور فضیلت کا اندازہ ان باتوں سے لگایا جاسکتا ہے کہ بمطابق حدیث پاک اگر جنت والی عورتوں میں سے کوئی عورت زمین کی طرف جھانکے ، تو ان دونوں کے درمیان والے حصے کو چمکا دے اور ان کے درمیانی حصے کو خوشبو سے بھر دے اور اس کے سر کا دوپٹہ، دنیا اور دنیا کی چیزوں سے بہتر ہے ، مزید ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ اگر کوئی حور سمندر میں تھوک دے ، تو اُس کے تھوک کی شیرینی کی وجہ سے سمندر شیریں ہو جائے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.